ہم نیوز | Apr 18, 2023
ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 26 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق ملک میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح1 اعشاریہ47 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔
ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 1 ہزار 774 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اس موذی مرض کا شکار 11 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔
این آئی ایچ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں وائرس سے کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More