خبردار! ٹوائلٹ میں فون کا استعمال کرنے والے یہ خبر ضرور پڑھیں

ہم نیوز  |  Apr 18, 2023

ماہرین صحت نے ٹوائلٹ میں فون کے استعمال کو صحت کیلئے خطرناک قرار دے دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق جب ہم ٹوائلٹ سیٹ کو ہاتھ لگانے کے بعد موبائل فون کو استعمال کرتے ہیں تو بہت سے جراثیم موبائل فون پر آجاتے ہیں جس کا ہمیں علم بھی نہیں ہوتا۔جراثیم موبائل فون کی اسکرین پر 28 دن تک زندہ رہتے ہیں جس سے پتا چلا ہے کہ موبائل فون پر ٹوائلٹ سیٹ سے 10 گنا زیادہ جراثیم ہوتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ٹوائلٹ سیٹ پر  خطرناک جراثیم پایا جاتا ہے جو پیشاب کی نالی میں انفیکشن کا باعث بنتا ہے، اس کے علاوہ اس سے جِلد کا انفیکشن بھی ہوسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹوائلٹ سے فارغ ہونے کے بعد اپنے ہاتھوں کو دھو لینے کے باوجود بھی آپ جراثیم سے بچ نہیں سکتے کیونکہ موبائل کے ہر وقت استعمال سے آپ انہی ہاتھوں سے کھانا کھاتے ہیں اور یوں جراثیم آپ کے اندر چلے جاتے ہیں جس سے پیٹ کے مسائل مثلاً فوڈ پوائزننگ، ہیضہ اور پیٹ کے انفیکشن جیسے مسائل سے دوچار ہونا پڑ سکتا ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More