یہاں تو انسان نہیں پہنچ سکتا تو یہ کیسے بار بار آجاتا ہے ۔۔ جنگلی جانور کو پارلیمینٹ دیکھنے کی دعوت کس نے دی؟

ہماری ویب  |  Apr 18, 2023

اسلام آباد: پاکستان کی سب سے محفوظ ترین عمارات میں سے ایک پارلیمنٹ ہاؤس میں جنگلی جانور نے عملے کی دوڑیں لگوادیں، بلی نما جنگلی جانور کو پکڑ کر محکمہ جنگلی حیات کے حوالے کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جنگلی جانور پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہونے پر عملے اور سیکورٹی اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں، کافی دیر کی کوشش کے بعد پولیس اہلکاروں نے بلی نما جنگلی جانور کو پکڑ محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کردیا۔

موقع پر موجود عملے کا کہنا ہے کہ یہ جانور انتہائی خطرناک ہے، یہ منہ سے اسپرے کرتا ہے جس کی بو ناقابل برداشت ہے اور آنکھیں بھی جلتی ہیں، جنگلی جانور کئی دفاتر میں نقصانات کرچکا ہے۔

گزشتہ روز بھی ایک جنگلی جانور پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہوا تھا جس نے کئی دفاتر میں داخل ہوکر تھوڑ پھوڑ کی تھی، آج ایک بار پھر جنگلی جانور پارلیمنٹ ہاوس میں داخل ہوگیا۔

محکمہ جنگلی حیات کا کہنا ہے کہ آج پارلیمنٹ میں داخل ہونے والے اس جانور کو ’’سیوٹ  کیٹ‘‘ کہتے ہیں اور یہ ایشیا، افریکا کے جنگلوں میں پایا جانے والا نایاب جانور ہے۔سیوٹ کیٹ بارش کی وجہ سے جنگل سےباہرآگئی ہوگی اور مارگلہ ہلز سے پارلیمنٹ میں آگئی۔

واضح رہے کہ پارلیمنٹ پاکستان کی انتہائی حساس ترین عمارت ہے، یہاں پاکستان کی قسمت کے فیصلے ہوتے ہیں اور یہاں کی سیکورٹی ہمیشہ الرٹ ہوتی ہے جبکہ ان دنوں پارلیمنٹ کا اجلاس بھی جاری ہے، اس کے باوجود بار بار جنگلی جانوروں کا حساس عمارت میں داخل ہونا سیکورٹی پر سوالیہ نشان ہے

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More