مجھے چاچا نہیں پکاریں کیونکہ ۔۔ افتخار احمد کی دھواں دھار اننگز کے بعد ان کا بیان وائرل ہوگیا، دیکھئے

ہماری ویب  |  Apr 18, 2023

قومی کرکٹ ٹیم کے جارہانہ مزاج کھلاڑی افتخار احمد نے گذشتہ روز کھیلے جانے والے پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ کے میچ میں شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ چاچا کے نام سے مقبول افتخار احمد اپنے ایک بیان کی وجہ سے آج کل خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام میں آپ کو افتخار احمد کے حوالے سے بتانے جا رہے ہیں۔

افتخار احمد کی ایک پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے کہا کہ میں ایک نوجوان لڑکا ہوں، مجھے چاچا نہیں کہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میری فٹنس اس بات کی گارنٹی دیتی ہے کہ مزید 10 سال تک پاکستانی ٹیم کے لیے کھیل سکتا ہوں۔

قومی کھلاڑی افتخار اس سے قبل بھی اپنے چاہنے والوں سے یہ گزارش کر چکے ہیں کہ انہیں چاچا کے نام سے نہ پکارا جائے کیونکہ وہ ابھی جوان ہیں۔

وہیں شاہد آفریدی نے بھی افتخار احمد کی گذشتہ روز پرفارمنس کے بعد انہیں نیا نام دیا ہے۔ شاہد آفریدی نے افتخار احمد کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ افتخار آپ میرے لیے چاچا نہیں، بلکہ بوم بوم ہو، لیکن میری خواہش تھی کہ آپ میچ کو جیت کے ساتھ ختم کرتے اور یہ آپ کی ایک یادگار اننگز ہوجاتی۔

خیال رہے افتخار احمد نے نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 24 گیندوں پر 6 چھکوں اور 3 چوکوں کی مدد سے 60 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More