بیٹی کو ہاتھوں میں تھاما تو جذباتی ہو گئے۔۔ افتخار احمد نے علاقے کے بچوں کے لیے کیا کیا؟ کھلاڑی سے متعلق دلچسپ معلومات

ہماری ویب  |  Apr 18, 2023

سوشل میڈیا پر ان دنوں مشہور کھلاڑی افتخار احمد سے متعلق کافی خبریں وائرل ہیں، لیکن ان کی زندگی سے متعلق کچھ ایسی معلومات بھی ہے، جو کہ بہت کم لوگ جانتے ہیں۔

ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔

چاچا کے نام سے مقبول ہونے والے کھلاڑی افتخارا حمد نے جہاں اپنے انداز اور صلاحیتوں کی وجہ سے سب کی توجہ حاصل کی، وہیں وہ اب پاکستان کرکٹ ٹیم میں اپنا ایک خاص مقام بناتے جا رہے ہیں۔

چاہے ورلڈ کپ ہو یا پھر سیریز افتخار احمد نے ناقدین کو بھی خاموش کر دیا، دوسری جانب پی ایس ایل کے حال ہی کے ایڈیشن میں افتخار احمد نے وہاب ریاض کی جم کر دھلائی کی تھی، انہیں 6 گیندوں پر 6 چھکے مارے تھے۔

افتخار احمد کا تعلق خیبر پختونخوا سے ہے، جبکہ پٹھان فیملی سے تعلق رکھنے والے افتخار احمد کی فیملی نے بھی کھلاڑی کو ہر حال میں سپورٹ کیا ہے، یہی وجہ ہے کہ فیملی سے کھلاڑی بے انتہا محبت کرتے ہیں۔

شادی شدہ زندگی میں اتار چڑھاؤ تو ہر انسان کے ساتھ آتے ہیں، تاہم افتخار احمد کی اہلیہ نے ہر لمحے اپنے شوہر کو خوب سپورٹ بھی کیا اور ان کی غیر موجودگی میں بچوں کا خیال بھی خوب رکھا۔

کھلاڑی کا ایک بیٹا ہے، جبکہ حال ہی میں ان کے ہاں اللہ کی رحمت یعنی بیٹی پیدا ہوئی ہے، بیٹی کی پیدائش پر ظاہر ہے ایک والد خوشی سے پھولا نہیں سماتا ہے، ایسا ہی کچھ افتخار احمد کے ساتھ بھی ہوا، جب ہی ان سے رہا نہ گیا اور سوشل میڈٰا پر یہ اعلان کیا کہ ان کے ننھی پری پیدا ہوئی ہے۔

دوسری جانب افتخار اپنے علاقے کے بچوں کو بھی سپورٹ کرتے دکھائی دیتے ہیں، ان کے لیے کرکٹ کے حوالے سے خدمات پر علاقہ بھی افتخار احمد کا شکر گزار ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More