پاکستان کی کوئی خاتون یہ کام نہیں کرپائی جو انہوں نے کردیا اور ۔۔ نائلہ کیا نی نے 8 ہزار میٹر بلند چوٹی کیسے سر کی کہ پوری دنیا تعریف کرنے پر مجبور ہوگئی؟

ہماری ویب  |  Apr 17, 2023

نائلہ کیانی نے نیپال میں واقع دنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی انا پورنا چوٹی کو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کا اعزاز حاصل کرلیا، شہزوز کاشف اور ساجد سدپارہ نے بھی اعزازات اپنے نام کرلئے۔

نائلہ کیانی پیر کی صبح ماؤنٹ انا پورنا کے ٹاپ پر پہنچیں، نائلہ کیانی 8 ہزار میٹر سے بلند 4 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں اور اس سے قبل کے ٹو، گیشربرم ون اور گیشر برم ٹو سر کرچکی ہیں۔ نائلہ نے پاکستانی کوہ پیماء شہروز کاشف کے ساتھ ہی انا پورنا کو سر کیا۔

21 سالہ کوہ پیما شہروز کاشف ماؤنٹ اناپورنا کو سر کرنے کے بعد دنیا کی 11 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے کم عمر کوہ پیما بن گئے جبکہ ہفتے کے روز کوہ پیما ساجد سد پارہ نے بغیر مصنوعی آکسیجن کے انا پورنا پہاڑ کو سر کیا تھا۔

کوہ پیمائی کا شوق رکھنے والی راولپنڈی کے علاقے گجر خان سے تعلق رکھنے والی نائلہ کیانی نے ایرو سپیس انجینئرنگ کی تعلیم برطانیہ سے حاصل کی اور اس وقت وہ خاوند کے ہمراہ دبئی میں مقیم ہیں جہاں وہ بینکنگ کے شعبے سے وابستہ ہیں۔

یاد رہے کہ کوہ پیمائی کی دنیا میں آٹھ ہزار میٹر سے بلند پہاڑوں کو کرنا ایک اعزاز سمجھا جاتا ہے اور نائلہ کیانی آٹھ ہزار میٹر سے زیادہ بلند چار چوٹیوں کو سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بھی بن گئی ہیں جس پر پوری دنیا ان کی صلاحیتوں کا اعتراف کررہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More