عید کے کون سے دن بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے اہم پیشن گوئی کردی

ہماری ویب  |  Apr 17, 2023

رمضان کا آخری عشرہ گرمیوں میں گزر رہا ہے لیکن عید پر موسم خوشگوار اور ٹھنڈا رہے گا۔ جی ہاں محکمہ موسکمیات کے مطابق ملک کے زیادہ تر علاقوں میں بارش ہوگی۔

محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق صوبہ پنجاب میں منگل یعنی عید کے دوسرے یا تیسرے دن تیز بارش کا امکان ہے جبکہ لاہور میں موسم ٹھنڈا اور خوشگوار رہے گا۔

ملک کے باقی علاقوں میں عید پر کیسا موسم ہوگا؟

اس کے علاوہ خیبر پختونخواہ اور گلگت بلتستان کے علاوہ مری، گلیات کے علاوہ میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش متوقع ہے۔ اندرون سندھ سکھر،لاڑکانہ،دادو میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ چترال،دیر،سوات،مانہسرہ،ایبٹ آباد،مردان اور پشاور میں بھی بارش کا امکان ہے۔

کراچی میں بارش ہوگی؟

جہاں تک شہر قائد کی بات ہے تو کراچی میں موسم زیادہ ٹھنڈا نہیں رہے گہ البتہ سمندری ہوائیں معمول کے مطابق چلیں گی۔ موسم ابر آلود ہوسکتا ہے لیکن بارش کا کوئی امکان نہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More