عید پرسعودیہ میں شدید بارشیں ، ماہرموسمیات نے خبردار کردیا

ہم نیوز  |  Apr 16, 2023

 سعودی عرب میں عید الفطر کے پہلے دو دنوں میں موسم کی صورتحال خراب رہے گی۔ماہر موسمیات معاذ الاحمدی

’’ العربیہ ڈاٹ نیٹ‘‘ کے ساتھ اپنے انٹرویو میں انہوں نے کہا طوفان اور شدید بارشوں کا سلسلہ جمعرات سے شروع ہوکر جمعہ اور ہفتہ 21 اور 22 اپریل کو ختم ہوگا۔

پیر 24 اپریل سے موسم کی صورتحال تبدیل ہو رہی ہے۔ موسم کی یہ صورتحال عید الفطر کے پہلے ہفتے کے اختتام تک جاری رہے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے آخری دنوں اور عید الفطر کے دنوں میں سعودی عرب میں ایک شاندار ماحول ہوگا۔

موسمی عدم استحکام کے باعث بہت سے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہوگی۔ ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ کے علاقوں ، القصیم، ریاض، تبوک کے کچھ حصوں، الجوف، مشرقی علاقہ میں موسم ابر آلود اور بارش والا ہے۔ نیز مملکت کے جنوب میں تہامہ کی بلندیوں پر، عسیر کے علاقہ میں ، جازان، ابھا، الباحہ، النماص میں بھی موسمی عدم استحکام کے اثرات ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ متعلقہ حکام اور نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی اینڈ سول ڈیفنس کو ضرورت ہے کہ ان دنوں میں احتیاط برتیں اور انتباہات سے باخبر رہ کام سرگرمیاں انجام دیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More