ہم نیوز | Apr 14, 2023
اسلام آباد: ملک میں گذشتہ روز سونے کی قیمت میں کمی کے بعد آج بڑا اضافہ ہوگیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1100 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت دو لاکھ 18 ہزار600 روپے ہو گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 943 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت ایک لاکھ 87 ہزار 414 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 7 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 34 ڈالر فی اونس ہے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More