ہم نیوز | Apr 14, 2023
پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ پاکستان کو چین سے قرضے کی نئی قسط آج ملے گی۔
وزیر خزانہ کے مطابق چین سے قرضے کی قسط 30 کروڑ ڈالر کی ہوگی، قرض کی قسط ملنے سے ملکی زر مبادلہ کے ذخائر مزید مستحکم ہوں گے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہناتھاکہ چین کے آئی سی بی سی بینک سے قرضے کی مالیت ایک اعشاریہ 3 ارب ڈالر منظور شدہ ہے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More