انڈیا میں کورونا سے ایک ہی دن میں 16 ہلاکتیں، کیا وبا پھر سر اٹھا رہی ہے؟

اردو نیوز  |  Apr 12, 2023

انڈیا میں کورونا وائرس کی وبا ایک مرتبہ پھر سر اٹھا رہی ہے اور اس سے متاثر اور ہلاک ہونے افراد کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

24 گھنٹوں میں انڈیا میں سات ہزار 830 کیسز رپورٹ ہوئے جو گزشتہ مہینوں میں سب سے بڑی تعداد تھی، جبکہ 16 افراد ہلاک ہوئے۔

انڈین نیوز چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق صرف ریاست مہاراشٹر میں ایک ہی روز میں کورونا سے نو افراد ہلاک ہوئے، جبکہ 11 سو زائد کیسز سامنے آئے۔

اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق انڈیا میں اومنی کرون کی نئی ذیلی قسم ’ایکس بی بی 1.1.16‘ کی شناخت ہوئی ہے جس کی وجہ سے انفیکشنز میں اضافہ ہوا ہے۔

وائرس کی یہ قسم آرکٹیورس کے نام سے بھی جانی جاتی ہے جو زیادہ سے زیادہ افراد کو متاثر کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ عالمی ادارہ صحت مارچ سے ایکس بی بی .1.16 کو مانیٹر کر رہا ہے۔

ریاست کے دارالحکومت ممبئی میں دو ہلاکتیں ہوئیں اور 320 کیسز رپورٹ ہوئے۔

مہاراشٹر میں اس وقت کورونا کے پانچ ہزار 421 مریض ہیں جن میں سے 15 سو سے زیادہ ممبئی میں ہیں۔

گزشتہ روز ریاست میں 919 کیسز رپورٹ ہوئے اور ایک ہلاکت ہوئی۔

حکام کے مطابق اگلے دو ہفتوں تک کیسز میں مزید اضافہ ہو گا اور اس کے بعد تعداد کم ہونا شروع ہو جائے گی۔

جنوری 2020 کے اعداد و شمار کے مطابق انڈین حکام ہلاکتوں کی تعداد 4 لاکھ 80 افراد بتاتے ہیں جبکہ عالمی ادارہ صحت کا خیال ہے کہ 47 لاکھ افراد جان سے گئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More