انڈین پنجاب کے ملٹری سٹیشن میں فائرنگ سے چار فوجی اہلکار ہلاک

اردو نیوز  |  Apr 12, 2023

انڈین حکام کا کہنا ہے کہ ریاست پنجاب میں ایک ملٹری سٹیشن پر فائرنگ کے واقعے میں چار فوجی اہلکار ہلاک ہوئے ہیں۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق بھٹنڈا ملٹری سٹیشن میں چار نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جن کی تلاش جاری ہے۔

پنجاب میں ایک سینیئر پولیس افسر ایس پی ایس پارمر نے کہا ہے کہ یہ واقعہ ’دہشت گردانہ حملہ‘ نہیں تھا اور یہ سٹیشن کی کینٹین میں ہوا۔

انڈین فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’علاقے کو گھیرے میں لینے کے بعد ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ مزید تفصیلات معلوم کی جا رہی ہیں۔‘

بیان میں کہا گیا ہے کہ صبح تقریباً ساڑھے چار بجے کے قریب ملٹری سٹیشن میں فائرنگ ہوئی۔

یہ ملٹری سٹیشن نئی دہلی سے 280 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ اس میں زیادہ تر فوجیوں کے خاندان مقیم ہیں اور رہائشی علاقہ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More