ٹی وی ریموٹ سے بھی پتلے کُتے نے ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

اردو نیوز  |  Apr 12, 2023

امریکہ میں رہنے والے دو سالہ کتے نے دنیا کا سب سے چھوٹا کتا ہونے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

یکم ستمبر 2020 کو پیدا ہونے والے ’پَرل‘ نامی چیواوا نسل کی اس کتے کا قد 9 اعشاریہ 14 سینٹی میٹر اونچا ہے جبکہ اس کی لمبائی 12 اعشایہ سات سینٹی میٹر ہے۔

یہ کتا پوپسکل نامی آئس لولی سے چھوٹا، ٹی وی ریموٹ سے پتلا اور تقریبا ڈالر کے نوٹ جتنا لمبا ہے۔

پیر کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پرل کے ورلڈ ریکارڈ کے بارے میں گنیز ورلڈ ریکارڈ نے تصدیق کی۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’دنیا کا سب سے چھوٹے کتے پرل کو ہیلو کریں۔‘

گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق پرل مِریکل مِلی نامی کتے کی جڑواں بہن کا بیٹا ہے جس کے پاس اس سے پہلے دنیا کے سب سے چھوٹے کتے کا اعزاز تھا۔

مِریکل ملی 2011 میں پیدا ہونے والے چھوٹے قد کے چیواوا نسل کا کتا تھا جس کا وزن ایک پاؤنڈ اور قد تین اعشاریہ آٹھ انچ لمبا تھا۔ مِریکل ملی 2020 میں مر گیا تھا۔

پرل کو حالیہ دنوں میں اس کی مالکن وینیسا سیملر نے اطالوی ٹی وی شو پر متعارف کروایا۔ انہیں مس سیملر، ایسٹر کے انڈے جیسے بنی ہوئی سِیٹ میں لائی تھیں جس پر پرل کو خوب داد ملی تھی۔

Say hello to the shortest dog in the world, Pearl https://t.co/8lVcgmMOXs

— Guinness World Records (@GWR) April 9, 2023

کتے کی مالکن نے اس وقت یہ بات نوٹ کی تھی کہ بطور چیواوا پرل نرم مزاج ہے اور سٹیج کے سامنے بیٹھے عوام کی وجہ سے بالکل بھی سہما نہیں ہے۔

انہوں نے شو کے میزبان گیری سکاٹی کو بتایا کہ پرل ایک طرح کا ’ڈِیوا‘ ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ’یہ اچھی کوالٹی کا کھانا کھاتا ہے جیسے چکن، سالمن مچھلی اور اسے خوب صورت کپڑے پہننا بے حد پسند ہے۔‘

پرل کے اورلانڈو میں واقع کرسٹل کریک اینیمل ہسپتال میں تین مرتبہ قد کی پیمائش کی گئی ہے۔

مس سیلمر نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمیں خوشی ہے کہ پرل ہمارے پاس ہے اور اس نے ہمارا ہی ریکارڈ توڑا ہے اور یہ شاندار خبر ہم نے دنیا کے ساتھ شیئر کی ہے۔‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More