تہذیب بیکرز بلیو ایریا برانچ سیل

ہم نیوز  |  Apr 11, 2023

اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری انتظامیہ نے تہذب بیکرز بلیو ایریا  برانچ کو عوام کی صحت سے کھیلنے پر سیل کر دیا ۔

پرو پاکستانی کے مطابق حال ہی میں بیکری عملے کے 6 ارکان کے ہیپاٹائٹس ٹیسٹ مثبت آئے۔حکام یہ معاملہ تہذیب بیکرز کی انتظامیہ کے نوٹس میں لائے اور انہیں ہدایت کی تھی کہ کارکنوں کو فوری طور پر کام کرنے سے روکا جائے۔

تاہم، تہذیب بیکرز کی انتظامیہ نے احکامات پر عمل کرنے کے بجائے مذکورہ 6 کارکنوں کو کام جاری رکھنے دیا۔ جس کے نتیجے میں کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے سینئر سپیشل مجسٹریٹ نے تہذب بیکرز کو سیل کر دیا۔

مجسٹریٹ کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ تہذیب بیکرز نے سنگین خلاف ورزیاں کی ہیں اور وہ عوام میں بڑے پیمانے پر ہیپاٹائٹس کی منتقلی کا ذمہ دار ہے۔

لہٰذا تہذیب بیکرز کو عوام میں ہیپاٹائٹس کی منتقلی کا باعث بننے پر سیل کر دیا گیا ہے۔ نوٹس میں مزید کہا گیا کہ امید ہے کہ تہذیب بیکرز کو سیل کرنے سے عوام ہیپاٹائٹس سے بچ جائیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More