سعودی عرب میں عیدالفطرکی طویل چھٹیوں کا اعلان

ہم نیوز  |  Apr 10, 2023

سعودی عرب کی وزارت برائے انسانی وسائل اور سماجی ترقی نے پیر کے روز باضابطہ طور پرنجی اورغیرمنافع بخش شعبوں کے ملازمین کے لیے عیدالفطر کی تاریخوں کا اعلان کردیا۔

العربیہ اردو کے مطابق ٹویٹرپرایک پوسٹ میں وزارت نے کہا کہ نجی اور غیر منافع بخش شعبوں کے ملازمین عید پرچاردن کی چھٹیوں سے لطف اندوز ہوں گے۔یہ جمعرات 20 اپریل کو کام کے اوقات کے اختتام پر شروع ہوں گی۔

لہٰذا ملازمین معمول کے جمعہ اور ہفتہ کے اختتام ہفتہ کے علاوہ چار دن کی طویل تعطیلات سے لطف اندوزہوں گے اوربعض دفاترمیں کام جمعرات،27 اپریل کو دوبارہ شروع ہونے کی توقع ہے۔

لیبرقانون کے ایگزیکٹوریگولیشنز کے مطابق ملازمین کواس سال کے وسط میں ایک مرتبہ پھر طویل تعطیلات سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے گا اوروہ جون کے آخرمیں عیدالاضحیٰ چاردن تک منائیں گے۔

یاد رہے کہ عیدالفطررمضان المبارک کے مقدس مہینے کے اختتام کی علامت ہے۔رمضان کاآغاز23 مارچ کو ہوا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More