پاک نیوزی لینڈ سیریز ،میچ آفیشلز کا اعلان

ہم نیوز  |  Apr 09, 2023

پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا۔

پی سی بی کے مطابق علی نقوی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں میچ ریفری کے فرائض سر انجام دیں گے۔احسن رضا، علیم ڈار، آصف یعقوب، فیصل آفریدی اور راشد ریاض امپائرنگ کے فرائض سر انجام دیں گے۔

آئی سی سی ایلیٹ پینل کے ممبر کرس براڈ ون ڈے سیریز کے لیے میچ ریفری مقرر کیے گئے ہیں۔ون ڈے میچز میں احسن رضا، جول ولسن، علیم ڈار، آصف یعقوب، فیصل آفریدی، لینگٹن روسری اور راشد ریاض امپائرنگ کے فرائض سر انجام دیں گے۔

نیوزی لینڈ ٹیم پاکستان میں 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلے گی جس کا آغاز 14 اپریل کو لاہور سے ہو گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ون ڈے میچز کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More