قومی ٹیم کی کوچنگ کا معاملہ ، اظہر محمود نے اہم انکشافات کر دیے

ہم نیوز  |  Apr 08, 2023

سابق فاسٹ بولر اظہر محمود نے انکشاف کیا ہے کہ پی سی بی دورہ افغانستان اور نیوزی لینڈ کے لیے مجھے ہیڈ کوچ بنانا چاہتا تھا، میں نے حامی بھی بھری لیکن پھر پی سی بی نے اچانک دوسرے کوچ کے ساتھ رابطہ کرلیا۔

ایک ویب سائٹ کو انٹرویو میں اظہر محمود نے بتایا کہ پی سی بی افغانستان اور نیوزی لینڈ سیریز کے لیے مجھے ہیڈ کوچ بنانا چاہتا تھا، میں نے اپنی مصروفیات کے باعث صرف افغانستان سیریز کے لیے حامی بھری، پھر اچانک پی سی بی نے دوسرے کوچ کے ساتھ رابطہ کیا۔

اظہر محمود نے مزید بتایا افواہ تھی کہ شاید میں نے کوچنگ کرنے سے منع کیا تھا مگر ایسا نہیں تھا، میں اس وقت بھی کاؤنٹی کرکٹ میں سرے کی کوچنگ کر رہا ہوں، کوچ کے لیے ضروری ہے کہ وہ ہر وقت ٹیم کے ساتھ رہے۔

اظہر محمود کا مزید کہنا تھا مکی آرتھر کا ڈربی شائر کے ساتھ تین سال کا کنٹریکٹ ہے، مکی آرتھر جانتا ہے کہ پاکستان میں کسی وقت بھی حکومت اور بورڈ تبدیل ہو سکتے ہیں، پاکستان کرکٹ میں غیر یقینی کی سی صورتحال رہتی ہے، مجھے نہیں پتہ کہ یہ طریقہ کار کیسے چلے گا، اگر بورڈ اس طرح خوش ہے تو پھر ٹھیک ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More