معروف بھارتی کامیڈین سنیل گروور نے کپل شرما کے شو میں واپسی سے متعلق بڑی بات کہ دی۔
ہندوستان ٹائمز کو دیئے گئے انٹرویو میں ان سے سوال پوچھا گیا کہ کیا وہ کپل کے پروگرام میں دوبارہ نظر آسکتے ہیں یا مستقبل قریب میں نظر آئیں گے؟
جواب میں اداکار و کامیڈین نے کہا کہ ابھی تو ایسا کچھ نہیں ہے،یا پھر ایک کام کریں آپ پوچھوا لیں اس (کپل) سے، میں اپنے کام میں مصروف ہوں اور اسے انجوائے کررہا ہوں، کپل بھی مصروف ہے اور اچھا کام کررہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں پہلے ہی اپنے نان فکشن کے مرحلے سے لطف اندوز ہو چکا ہوں اور فی الحال فکشن سیٹ اپ کو پسند کر رہا ہوں، بطور اداکار نئے تجربات حاصل کر رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں جو کررہا ہوں مجھے مزہ آرہا ہے، فی الحال ایسا کوئی پلان نہیں ہے کہ کپل شرما شو میں واپسی ہو۔