آج سپریم کورٹ نے جسٹس منیر کی بدبودار روح سے عدلیہ کو پاک کردیا، صابر شاکر

ہم نیوز  |  Apr 04, 2023

معروف صحافی صابر شاکر نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ نظریہ ضرورت کے تحت 44 برس پہلے منتخب وزیراعظم بھٹو مرحوم کو پھانسی دی گئی جسے پاکستان کے عوام نے کبھی تسلیم نہیں کیا۔

آج سپریم کورٹ نے جسٹس منیر کی بدبودار روح سے عدلیہ کو پاک کردیا ہے ،پیپلزپارٹی آج کے فیصلے پر کیا ردعمل دیتی ہے وہ بھی تاریخ کا حصہ ہوگا۔

 

نظریہ ضرورت کے تحت 44 برس پہلے منتخب وزیراعظم بھٹو مرحوم کو پھانسی دی گئی جسے پاکستان کے عوام نے کبھی تسلیم نہیں کیاآج سپریم کورٹ نے جسٹس منیر کی بدبودار روح سے عدلیہ کو پاک کردیا ہے پیپلزپارٹی آج کے فیصلے پر کیا ردعمل دیتی ہے وہ بھی تاریخ کا حصہ ہوگا

— Sabir Shakir (@ARYSabirShakir)

دوسری جانب معروف صحافی کامران خان نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ اب ہو سکتا ہے ریاست انتخابات کے سامنے دیوار بن کر کھڑی ہو اور سپریم کورٹ سے جنگ کا سماں ہو۔

سپریم کورٹ احکامات: وفاقی حکومت فوج، رینجرز سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سکیورٹی فراہم کرے، عدالتی احکامات پر اگر کسی نے تعاون نہ کیا تو الیکشن کمیشن عدالت سے رجوع کرے، فنڈز نہ دینے کی صورت میں عدالت مناسب حکم جاری کرے گی۔

اب ہوسکتا ہے ریاست انتخابات کے سامنے دیوار بن کھڑی ہو اور سپریم کورٹ سے جنگ کا سماں ہو۰ سپریم کورٹ احکامات : وفاقی حکومت فوج، رینجرز سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سیکیورٹی فراہم کرے عدالتی احکامات پر اگر کسی نے تعاون نہ کیا تو الیکشن کمیشن عدالت سے رجوع کرے،فنڈز نہ…

— Kamran Khan (@AajKamranKhan) April 4, 2023

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More