اسلام آباد کی ٹریلز پر شہری کا تیندوے سے سامنا، ویڈیو وائرل

ہم نیوز  |  Apr 04, 2023

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ٹریلز پر ہائیکنگ کرتے ہوئے شہری کا تیندوے سے سامنا ہوا، شہری نے مناظر کیمرے کی آنکھ میں ریکارڈ کرلیے۔

مارگلہ کی پہاڑیوں میں موجود ٹریل فائیو پر تیندوے کی موجودگی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں تیندوے کو ٹریک کراس کر کے جھاڑیوں میں جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو ٹریل فائیو پر ہائیکنگ کرنے آئے شہری کی جانب سے ریکارڈ کی گئی۔ 

Leopard spotted in Islamabad

Trail 5, Margalla #HamaraPakistan

— Umar K. (@umarkamran96) April 3, 2023

خیال رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد کے گاؤں سیدپور میں بھی تیندوے کی موجودگی کے شواہد ملے تھے جس کے بعد مارگلہ کی پہاڑیوں کے ٹریل تھری کو سیل کردیا گیا تھا۔

اسلام آباد میں تیندوا موجود ہے، شواہد مل گئے،ٹریل3 سیل

حال ہی میں اسلام آباد کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 2 میں تیندوے کی موجودگی نے بھی سب کو حیران کردیا تھا۔ تحقیقات کرنے کے بعد وائلڈ لائف بورڈ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ تیندوا جنگل سے نہیں بلکہ شہری آبادی سے آیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More