نامناسب الفاظ کا استعمال، نبیل گبول ٹوئٹر پر ٹرینڈ کرنے لگے

ہم نیوز  |  Apr 04, 2023

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول کو ایک پوڈکاسٹ میں نامناسب الفاظ استعمال کرنے پر پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا۔

سوشل میڈیا پر دیے جانے والے انٹرویو میں نبیل گبول نے ایک سوال کے جواب میں کچھ غیر مناسب الفاظ کا استعمال کیا جس پر پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کی طرف سے انہیں شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔

ترجمان پیپلز پارٹی کی طرف سے نبیل گبول کو 3 دن کے اندر وضاحت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، وضاحت نہ کرنے کی صورت میں نبیل گبول کے خلاف تنظیمی نظم و ضبط کی کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے۔ پیپلز پارٹی کے مطابق نا مناسب گفتگو اور غیر پارلیمانی الفاظ کا استعمال پیپلز پارٹی کی پالیسی نہیں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نبیل گبول اپنے اس بیان کی وجہ سے ٹرینڈ بھی کرتے رہے۔ ٹوئٹر صارفین کی جانب سے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے فوری ایکشن لینے کی اپیل کی گئی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More