عید پر گورنر ہاوس میں شیرخورمے کی دعوت

ہم نیوز  |  Apr 04, 2023

کراچی: گورنر سندھ نے عید پر مرد حضرات کو شیرخورمے کی دعوت دے دی۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری سحری کرنے کے لیے نیو کراچی پہنچے۔ جہاں انہوں نے عوام کے درمیان سحری کی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ پرائمری ایجوکیشن کمیشن بنانے کے لیے وزیر اعلی کو خط لکھوں گا اور پرائمری سے قابل بچوں کو تعلیم دی جائے گی تو وہ آگے بڑھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ غریب کا بچہ اسی طرح اعلی تعلیم حاصل کر سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: 

کامران ٹیسوری نے ایک بار پھر اعلان کیا کہ خواتین کے لیے گورنر ہاوس میں چاند رات کو مہندی اور چوڑیوں کا اہتمام ہو گا جبکہ مرد حضرات کو عید کی نماز کے بعد گورنر ہاوس میں شیر خورمہ کی دعوت ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More