رجسٹرار سپریم کورٹ کو ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری

ہم نیوز  |  Apr 03, 2023

رجسٹرار سپریم کورٹ کو عہدےسےہٹادیاگیا،نوٹیفکیشن جاری۔

سرکاری ٹی وی کے مطابق وفاقی کابینہ کی منظوری کےبعداسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےنوٹیفکیشن جاری کیا۔

رجسٹرارسپریم کورٹ کو فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنےکی ہدایت کی گئی ہے۔

اس سے قبل وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا، اعلامیہ کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس میں 2نکاتی ایجنڈے پر تفصیلی غور کیا گیا ۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور اٹارنی جنرل نے مختلف امور پر بریفنگ دی ، اعلامیہ کے مطابق وفاقی کابینہ کارجسٹرار سپریم کورٹ کی خدمات واپس لینے کا فیصلہ  کیا گیا۔

کابینہ نے صدرمملکت سےعدالتی اصلاحات بل 2023پر فی الفوردستخط کرنےکامطالبہ بھی کیا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More