وزرا کی پرییس کانفرنس سپریم کورٹ کیساتھ کھلم کھلا بغاوت ہے، اسد عمر

ہم نیوز  |  Apr 03, 2023

تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ وزرا کی نیوز کانفرنس سپریم کورٹ کیساتھ کھلم کھلا بغاوت ہے۔

تفصیلات کے مطابق پروگرام ہم مہر بخاری کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا وزرا نے پریس کانفرنس کر کے کہا کہ 3 رکنی بینچ کا فیصلہ نہیں مانیں گے، یہ سپریم کورٹ کیساتھ کھلم کھلا بغاوت ہے۔

جسٹس قاضی فائز عیسی ریفرنس پر اس وقت کابینہ میں ایک سے زیادہ رائے تھی،یہ عدالت پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں،آئین اور عدلیہ کے ساتھ بغاوت کی جا رہی ہے۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ سیکریٹری دفاع کے پاس یہ اختیار نہیں کہ وہ کہےالیکشن ہونے چاہئیں یا نہیں،آئین کے اندر واضح طور پر کہا گیا  ہے کہ اسمبلی کی تحلیل کے 90دن میں الیکشن ہوں۔

حکومت کی طرف سے مذاکرات کی کوئی آفر نہیں ہے،جب تک نئی اسمبلی نہیں آتی عارف علوی صدر برقرار رہیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More