آج وہ لوگ وزیر ہیں جن کی امی کو انکے وزیر بننے پر یقین نہیں آتا، فواد چوہدری

ہم نیوز  |  Apr 03, 2023

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہےآج وہ لوگ وزیر بن چکے ہیں جن کی امی کو انکے وزیر بننے پر یقین نہیں آتا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وکلا سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ آج وکلا نے عدلیہ اور آئین کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔

وکلا کی آواز سے پتہ چلا ہے کہ آئین کے رکھوالے موجود ہیں،مجھے تو آج کی سماعت سے یہی پتہ چلا ہے ر کاوٹ صرف ووٹوں کی کمی ہے،

آئین کا تصور عوام کے ووٹ کے بنا ممکن نہیں ہے،ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والے منزل آنے پر اسٹیبلشمنٹ کی گود میں گر گئے۔

فواد چوہدری نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما آج عوام میں نکل کر کھانا تک نہیں کھا سکتے،جب ڈالر بڑھتا ہے تو ان کے پیسے ڈبل ہوجاتے ہیں۔

ڈالر کی قیمت کا اتار چڑھاؤ ان کا مسئلہ ہے جن کا اوڑھنا بچھونا پاکستان میں ہے،ہمارا مسئلہ ہے الیکشن کروائے جائیں۔انہوں نے ہمارے بنیادی حقوق ختم کردیے،آج وکلا کو سپریم کورٹ جانے سے روک دیا گیا۔

اس حکومت کی ایک پالیسی ہے ظلم کرنا لوگوں کو گھروں سے اٹھانا،اعظم سواتی ،شہباز گل اور حسان نیازی کو گھروں سے اٹھایا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More