جسٹس فائز عیسیٰ لارجر بینچ میں شامل کیوں نہیں ہوئے، چیف جسٹس نے وجہ بتا دی

ہم نیوز  |  Apr 03, 2023

پنجاب خیبرپختونخوا انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی، عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا اور کل سنایا جائے گا۔

دوران سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل کا کہنا تھا کہ عدلیہ میں اندرونی اختلافات کو ختم ہونا چاہیے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے تین رکنی فیصلے کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال  کا کہنا تھاکہ آپ نے کہا ہمیں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ملنا چاہیے، ہم ایک روز قبل ملے ان سے بات کی ہے۔

اس موقع پر عرفان قادر کا کہنا تھا کہ اگر میری ضرورت پڑے تو میں بھی مدد کر سکتا ہوں۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ لارجر بنچ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو شامل نہ کرنے کی وجہ ان کا اپنا آرڈر تھا۔

چیف جسٹس نے عرفان قادر سے کہا کہ آپ شاید سوشل میڈیا زیادہ استعمال کرتے ہیں، آپ نے ایک اہم نکتے کی جانب توجہ دلائی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More