پرائیویٹ حج کتنا مہنگا؟ اخراجات نے ہوش اڑا دیے

ہم نیوز  |  Apr 03, 2023

سرکاری حج تو مہنگا تھا ہی لیکن اب پرائیویٹ حج بھی مزید مہنگا ہوگیا ہے، کم سے کم اخراجات 11 لاکھ 80 ہزار روپے جبکہ زیادہ سے زیادہ 34 لاکھ روپے تک اخراجات آئیں گے۔

وزارت مذہبی امور نے نجی ٹور آپریٹرز کو حج کوٹے کے ساتھ 12 پیکیجز بھی تجویز کردیے،رواں سال پاکستان سے نجی و سرکاری حج اخراجات غیر معمولی طور پر بڑھ چکے ہیں۔

رواں سال 736 ٹور آپریٹرز میں کوٹہ تقسیم کیا گیا ہے جن کی فہرست بھی جاری کردی گئی ہے، پرائیویٹ اسکیم کے تحت 89 ہزار 605 عازمین فریضہ حج ادا کر سکیں گے۔

وزارت مذہبی امور کے پیکیجز کے مطابق رواں سال پرائیویٹ حج کے کم سے کم اخراجات 11 لاکھ 80 روپے رکھے گئے ہیں جبکہ وی وی آئی پی پیکیج 34 لاکھ روپے کا ہوگیا ہے،وزارت مذہبی امور نے نجی ٹور آپریٹرز کیلئے پیکیجز کے ساتھ سہولیات بھی طے کردی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More