ہم نیوز | Apr 03, 2023
تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ لوگ آج آٹے کے حصول کے لئے لائنوں میں جانیں دے رہے ہیں۔
ان کی پریس کانفرنس کے دوران محمود الرشید بھی ہمراہ تھے، ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ اگر بل ہمارے گھروں میں آسکتے ہیں تو آٹے کی بوری بھی گھروں میں آ سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حالات خراب ہیں، آٹا حاصل کرنے کے لئے لوگ خوار ہو رہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کی تذلیل کئے بغیر ان کی مدد کی جائے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More