حکومت 10 لاکھ پاکستانیوں کو روزگار کیلئے بیرون ملک بھجوائے گی، ساجد حسین طوری

ہم نیوز  |  Apr 03, 2023

وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز ساجد حسین طوری نے کہا ہے کہ حکومت رواں سال 10 لاکھ پاکستانیوں کو روزگار کیلئے بیرون ملک بھجوائے گی۔

ان کا کہنا تھا سعودی حکام ویزے دینے جلد پاکستان آرہے ہیں،جرمنی، یونان اور رومانیہ سمیت دیگر 50 ممالک کے ساتھ بھی ورک ویزوں کے نئے معاہدے ہو رہے ہیں۔

انہوں نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ سعودی وزارت محنت کے حکام پاکستان ویزے دینے جلد آئیں گے، ان کا کہنا تھا کہ فنی تربیت کاٹیسٹ پاس کرنے والے پاکستانی سعودی ویزا حاصل کر سکیں گے۔

پاکستانی ہنر مندوں اور مزدوروں کے لئے جاپان نے ویزے کھول دیے ہیں، انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا میں 10ہزار پاکستانی ہنرمندوں کی مانگ ہے جوجلد جائیں گے۔

وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز کا کہنا تھا کہ جرمنی اور رومانیہ میں بھی پاکستانیوں کو ورک ویزے مل رہے ہیں، پرتگال اوریونان کے ساتھ بھی پروفیشنلزاورلیبرویزوں کے معاہدے ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا مالٹا کے ویزوں کی فائل وزارت داخلہ میں رک گئی ہے، وزرات داخلہ کو بتادیا کہ مالٹا میں پاکستانی قونصلیٹ ہے نہ سفارتخانہ، وزرات داخلہ اٹلی میں سفارتخانے کے ذریعے ویزوں کا معاملہ حل کرنا چاہتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے 27 ہزار بلاک پاسپورٹ بحال کردئیے گئے ہیں جبکہ یورپ میں لاکھوں غیرقانونی پاکستانیوں کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More