’’عمران خان قتل ہونے سے پہلے عدالت میں  پیش ہوئے‘‘ وکیل کی زبان پھسل گئی

ہم نیوز  |  Mar 31, 2023

عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی اپیل پر سماعت دوران عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری کی زبان پھسل گئی، کہنے لگے عمران خان قتل ہونے سے پہلے عدالت کے سامنے پیش ہوئے، جس پر سیشن کورٹ کے جج  سکندر خان نے حیرانی سے کہا ’’ قتل ہونے سے پہلے؟ کیا بات کر رہے ہیں؟

فیصل چوہدری سے مکالمے میں جج سکندر سلطان نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ہر عدالت میں ملزم کے لئے محفوظ ہو۔

عمران خان کی جانب سے فیصل چودھری سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش ہوئے تھے

سیشن کورٹ اسلام آباد میں خاتون  جج  دھمکی  سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری قابل ضمانت میں تبدیل کر دیئے۔

عدالت نے عمران خان کو 20 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More