تم نے جو سازش تیار کی تھی وہ پکڑ لی گئی، اب چپ کر کے بیٹھ جاؤ، مریم نواز

ہم نیوز  |  Mar 30, 2023

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ سرٹیفائیڈ آئین شکن کے منہ سے آئین جیسی مقدس شے کا نام لینا بھی گھناؤنا مذاق ہے۔

انہوں نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ بیان میں کہی ہے۔

پاکستان کی تاریخ کے پہلے سرٹیفائیڈ آئین شکن کے منہ سے آئین جیسی مقدس شے کا نام لینا بھی گھناؤنا مذاق ہے۔ بات یہ کہ وہ سازش جو تم نے نئے سہولت کاروں کی مدد سے تیار کی تھی وہ پکڑ لی گئی ہے۔ ملک، ریاست اور ادارے تم جیسے دہشت گرد اور فتنے کے حکم پر نہیں چل سکتے۔اب چُپ کر کے بیٹھ جاؤ!

— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) March 30, 2023

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ بات یہ کہ وہ سازش جو تم نے نئے سہولت کاروں کی مدد سے تیار کی تھی وہ پکڑ لی گئی ہے۔

بینچ ٹوٹنے کا مطلب ہے، سب ٹھیک نہیں چل رہا،خواجہ آصف

مریم نواز نے کہا کہ ملک، ریاست اور ادارے تم جیسے دہشت گرد اور فتنے کے حکم پر نہیں چل سکتے، اب چپ کر کے بیٹھ جاؤ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More