افسران و ملازمین کیلئے مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے کی سفارش

ہم نیوز  |  Mar 30, 2023

اسلام آباد:پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے تمام سرکاری افسران اور ملازمین کی مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے کی سفارش کردی۔

چیئرمین پی اے سی نور عالم خان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے سامنے ترلے کر رہے ہیں، مفت خوری ختم کرنا ہوگی۔

گزشتہ روز پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے واپڈا ملازمین کو مفت بجلی فراہمی ختم نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور معاملے پر وزیراعظم کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین نور عالم خان نے کہاکہ گریڈ 16 سے 22 تک کے افسران کی مفت بجلی ختم کر دی جائے، اس پر عملدرآمد نہ کرنا پی اے سی کی ہدایات نظرانداز کرنا ہے، انہوں نے مفت بجلی کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھانے کا اعلان کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More