بھارتی سازش بے نقاب، ٹویٹر نے حکومت پاکستان کا اکاؤنٹ بلاک کر دیا

ہم نیوز  |  Mar 30, 2023

اسلام آباد: سماجی رابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے پاکستانی حکومت کا اکاؤنٹ بلاک کر دیا۔

ٹوئٹر انتظامیہ کے مطابق کمپنی نے عدالتی حکم پر حکومت پاکستان کے اکاؤنٹ کو بھارت میں بلاک کیا ہے۔ جاری کردہ نوٹس کے مطابق کمپنی کی گائیڈ لائنز اسے مستند لیگل ڈیمانڈ کے جواب میں اکاؤنٹ روکنے پر مجبور کرتی ہیں۔

حکومت پاکستان کا اکاؤنٹ امریکہ، کینیڈا سمیت دیگر ممالک میں فعال ہے جبکہ بھارتی حکام کی جانب سے اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں بھی بھارت میں حکومت پاکستان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کر دیا گیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ کچھ قانونی تقاضوں کے باعث حکومت پاکستان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بلاک کیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More