پاکستان ہائی رسک ممالک کی فہرست سے باہر

ہم نیوز  |  Mar 29, 2023

اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت نوید قمر نے کہا ہے کہ یورپی یونین نے پاکستان کو ہائی رسک ممالک کی فہرست سے باہر نکال دیا۔

وفاقی وزیر تجارت نوید قمر نے خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانیوں پر یورپ کے قانون اور معاشی آپریٹر کی اضافی شرائط لاگو نہیں ہوں گی اور یہ کامیابی وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی انتھک کوششوں سے ملی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین نے پاکستان کو 2018 میں ہائی رسک ممالک کی فہرست میں شامل کیا تھا اور اس پابندی نے ہماری معیشت پر غیرضروری بوجھ ڈالا۔

SirEU has removed Pakistan from the List of High Risk Third Countries. Pakistani businesses and individuals would no longer be subjected to ‘Enhanced Customer Due Diligence’ by European legal and economic operators.

— Syed Naveed Qamar (@naveedqamarmna)

14 نومبر کو برطانیہ نے بھی پاکستان کو ہائی رسک تھرڈ ممالک کی فہرست سے نکال دیا تھا۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کے ایکشن پلانز پر جلد عمل کے نتیجے میں برطانیہ نے یہ اقدام کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More