ہینڈ بیگ کی قیمت سوا کروڑ روپے

ہم نیوز  |  Mar 29, 2023

پیرس: فرانس میں قیمتی بیگ بنانے والی کمپنی نے ہینڈ بیگ کی قیمت سوا کروڑ روپے لگا دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق فرانس میں قیمتی بیگ بنانے والی کمپنی “کوپر” نے شہابی پتھر سے ہینڈ بیگ بنا ڈالا جس کی قیمت 43 ہزار ڈالر مقرر کی گئی ہے جو پاکستانی ایک کروڑ 21 روپے سے زائد بنتی ہے۔

کمپنی نے 55 ہزار سال قبل زمین پر گرنے والے آسمانی پتھر سے بنے صرف چند بیگ پیش کیے ہیں جنہیں موسمِ خزاں اور سرما کے کلیکشن کے طور پر پیش کیا جائے گا ۔

کمپنی کے مطابق ہنرمندوں نے بے شکل پتھر کو اپنے ہاتھوں سے ایک بیگ کی شکل دی ہے لیکن ہر بیگ برابر نہیں اور ان کی جسامت و وزن میں بھی فرق ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

ایک ماڈل بیگ 23 سینٹی میٹر لمبا، 12 سینٹی میٹر چوڑا اور 9 سینٹی میٹر موٹا ہے جس کا وزن لگ بھگ 2 کلوگرام تک ہے۔ شیڈ کے فرق کی وجہ سے ایک پرس کی دوسرے سے رنگت کچھ مختلف ہوسکتی ہے۔

کمپنی کے مطابق ضروری نہیں کہ ہر بیگ ایک ہی جگہ اور پتھر سے تعلق رکھے بلکہ اس کا انحصار آرڈر، جسامت، رنگت اور مقام سے ہوسکتا ہے۔ اس بیگ کے حصول کے لیے اگر آپ آج رقم جمع کراتے ہیں تو 6 ہفتے بعد ہی اس کی فراہمی ممکن ہوسکے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More