ہالی وڈ سٹار سلمیٰ حایک ’اُردن کی جادونگری‘ وادی رُم میں

اردو نیوز  |  Mar 25, 2023

معروف ہالی وُڈ سٹار سلمیٰ حایک نے اردن کی وادی رُم کا دورہ کیا ہے۔

عرب نیوز کے مطابق میکسیکن امریکی اداکارہ سلمیٰ حایک کے ساتھ اس دورے میں ان کے شوہر فرانسس ہنری پِنالٹ بھی تھے۔

ان کے شوہر فرانسیسی کاروباری شخصیت ہیں۔

سلمیٰ نے وادی رم کی سیر کے دوران لی گئی اپنی تصاویر منگل کو اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کیں اور ان کے ساتھ لکھا ’اردن کے سحر کو خود میں جذب کرتے ہوئے۔‘

واضح رہے کہ اردن میں واقع یہ صحرا اپنی سُرخ ریت کی وجہ سے مشہور ہے۔ ڈزنی فلمز کی لائیو ایکشن فلم ’الہ دین‘ اور ایڈونچر فلم ‘ڈیون‘ کے کئی مناظر یہاں فلمائے گئے ہیں۔

    View this post on Instagram           A post shared by Salma Hayek Pinault (@salmahayek)

سلمیٰ حایک رواں ہفتے اردن جانے والی تیسری معروف امریکی شخصیت ہیں۔ ان کے علاوہ ٹی وی کی معروف شخصیات اورہ وِنفرے اور گیل کِنگ نے بھی اس علاقے کا دورہ کیا۔

امریکی ٹاک شو کی میزبان اورہ وِنفرے نے اردن کے ‘روز سٹی‘ کے اپنے دورے کے بارے میں انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں لکھا ’اگر یہ آپ کی فہرست میں نہیں ہے تو سب پہلے دیکھی جانے والی جگہوں میں اسے رکھیں۔‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More