پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت مل گئی

ہم نیوز  |  Mar 22, 2023

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مینار پاکستان میں جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی۔

پی ٹی آئی کو جلسہ کی اجازت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جبکہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی ٹی آئی سے حلف لینے کے بعد اجازت دی گئی۔

جاری کردہ اجازت نامہ کے مطابق جلسہ انتظامیہ اسٹیج، خواتین اور تمام انکلوژز کی سیکیورٹی کی ذمہ دار ہو گی اور جلسہ انتظامیہ تمام متعلقہ علاقے میں بلاتعطل بجلی فراہمی یقینی بنائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: 

عدلیہ اور اداروں کے خلاف تقاریر کی اجازت نہیں ہو گی جبکہ جلسہ انتظامیہ مینار پاکستان گراؤنڈ کی تمام شرائط بشمول فیس ادائیگی کرے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More