ڈی آئی خان، دہشتگردوں کی چیک پوسٹ پر فائرنگ، 3 دہشتگرد ہلاک، 3 اہلکار شہید

ہم نیوز  |  Mar 21, 2023

راولپنڈی: ڈی آئی خان میں دہشت گردوں نے پولیس چیک پوسٹ پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں کی جانے والی جوابی فائرنگ سے 3 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان ہونے والے فائرنگ کے تبادلے میں 3 جوانوں نے جام شہادت نوش کر لیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں حوالدار محمد اظہراقبال، نائیک محمد اسد اور سپاہی محمدعیسیٰ شامل ہیں۔

سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا، فرار ہونے والے دہشت گردوں کو ساگو کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے روک لیا، دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

سبی :بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی پرحملہ ،9اہلکار شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج دہشت گردی کی لعنت ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے،  جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More