پی آئی اے کا اندرون ملک کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان

ہم نیوز  |  Mar 21, 2023

اسلام آباد: پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے نے یوم پاکستان کے موقع پر اندرون ملک کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق اندرون ملک تمام پروازوں پر 23 مارچ کیلئے کرایوں میں 10 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے صارفین کیلئے خصوصی رعایت یوم پاکستان کے پرمسرت موقع پرکی گئی ہے۔

پی آئی اے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ قومی ایئرلائن کے تمام صارفین اس رعایت سے مستفید ہوسکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More