دہشتگردی کا مقدمہ، عاطف خان کو ضمانت مل گئی

ہم نیوز  |  Mar 21, 2023

عدالت نے تحریک انصاف کے  رہنما عاطف خان کی  دہشتگردی کے مقدمہ میں ضمانت منظور کرلی۔

عمران خان کی جوڈیشل کمیشن آمد پر دیگر پی ٹی آئی رہنماوں سمیت عاطف خان پربھی مقدمہ درج کیا گیا تھا، آج انسداد دہشت گردی عدالت نے انہیں  4 اپریل تک ضمانت دے دی۔

عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد آمد کے موقع پر کارکنان اور پولیس میں تصادم کی وجہ سے تھانہ گولڑہ میں دہشگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا

ہفتے کے روز توشہ خانہ کیس میں حاضری پر چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جوڈیشل کمیشن کارکنان اور پولیس  کے درمیان شدید تصادم ہوا۔ اس دوران پولیس کی گاڑیوں سمیت نجی املاک کو بھی نقصان پہنچا۔

پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات میں کارسرکار میں مداخلت،سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچانے سمیت دیگر دفعات شامل تھیں۔

دہشتتگردی کے ایکٹ کے تحت بنائے گئے دیگر مقدمات میں پی ٹی آئی کے رہنما علی امین گنڈاپور،مرادسعید،شبلی فراز،عمرایوب،حسان نیازی سمیت17رہنماکو نامزدکیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More