آپ نے جہاز کا ٹکٹ اتنا مہنگا کر دیا اور کھانا 100 روپے جتنا دیتے ہو ۔۔ ائیر ہوسٹس سے کم کھانا ملنے پر بلوچ نے ایسا کیا کہا جسے سن کر لوگوں کا موڈ اچھا ہو گیا؟ دیکھیے

ہماری ویب  |  Mar 20, 2023

آج کی اس دنیا میں ہر کسی کو سیر و تفریح کرنے کا شوق کچھ زیادہ ہے جس کیلئے ہر فرد چاہتا ہے کہ جہاز میں سفر کیا جائے تاکہ اس کی کھڑکی بادلوں کو اپنے اتنے قریب سے دیکھ سکیں۔ مگر اس وقت سوشل میڈیا پر ایک پاکستانی کی ویڈیو خوب مقبول ہو رہی ہے جس نے ہر سننے والے کا دن اچھا کر دیا ہے۔

ہوا کچھ یوں کہ ایک بلوچ کو جب ائیر ہوسٹس نے کھانا لا کر دیا تو یہ غور غور سے اسے دیکھنے لگا پر کھائے نا۔ اب اس سے رہا نہ گیا اور اس نے بولنا شروع کر دیا کہ باجی ہمارا بات سنو۔

یہ تم نے کتنا تھوڑا کھانا لا کر دیا ہے اس سے ہمارا اتنا بڑا پیٹ کیسے بھرے گا ۔ اور اوپر سے کرائے اتنے بڑ ھا دیے پر کھانا صرف 100 روپے جتنا دیتے ہو۔

یہ سننا تھا کہ ائیر ہوسٹس اس کی طرف متوجہ ہی نہ ہوں ، پھر جب اس نے مزید یہ کہا کہ ڈیڑھ لاکھ روپے کا ٹکٹ کر دیا ہے میری بات تو سنو۔ جس پر ایک ائیر ہوسٹس بولی کہ آپ یہ پہلے ویدیو بنانا بند کریں تو آپ کا مسئلہ حل کروں گی۔ جس پر بلوچ نے کہ کہ دیکھو نہ تو بند ہے کب کا ، ہم کو کھانا لاکر دو اور۔

واضح رہے کہ جہاز کے سفر کے دوران تمام مسافروں کو ایک سا کھانا اور ایک جتنی مقدار میں دیا جاتا ہے ، یہی انکا اصول ہے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More