سعودیہ میں روزے کا اعلان ۔۔ پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟

ہماری ویب  |  Mar 20, 2023

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ 23 مارچ بروز جمعرات کو ہونے کا امکان ہے، دنیا کے اکثر ملکوں میں 23 مارچ کو پہلا روزہ متوقع ہے جبکہ پاکستان میں بھی چاند کے حوالے سے اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

سعودی عرب کی موسمیات سوسائٹی کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ المسند کے مطابق رواں برس ماہ مبارک کا پہلا روزہ جمعرات 23 مارچ 2023 کو ہونے کا امکان ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ چاند اور سورج کا ملاپ 29 شعبان یعنی 21 مارچ کی شام کو 8 بج کر 23 منٹ پر ہوگا، اس لیے رمضان کا پہلا روزہ 23مارچ کوہونے کا امکان ہے۔

پاکستان میں 22 مارچ کو رویت ہلال کمیٹی چاند دیکھنے کیلئے ملک کے مختلف شہروں میں اجلاس منعقد کریگی اور غالب امکان 23 مارچ کو یکم رمضان ہونے کا ہے تاہم بعض اندازوں کے مطابق یکم رمضان جمعہ 24 مارچ کو بھی ہوسکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس سال رمضان کے ایام میں جمعرات 23 مارچ کو روزہ کا وقت 13 گھنٹے 59 منٹ ہے۔ یہ رمضان کا سب سے مختصر دن ہے۔

پورے مہینے میں روزے کے اوقات میں بتدریج اضافہ ہوتا جائے گا اور ماہ مقدس کا طویل ترین روزہ آخری دن ہو گا۔ ہر ملک میں روزہ کا دورانیہ مختلف ہوتا ہے تاہم دنیا بھر میں پہلا روزہ مختصر ترین اور آخری روزہ طویل ترین ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More