لاکھوں مچھلیاں اچانک مر گئیں

ہم نیوز  |  Mar 19, 2023

سڈنی: آسٹریلیا کے دریائے ڈارلنگ میں لاکھوں مچھلیاں اچانک مر گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا کے دارالحکومت سڈنی سے ایک ہزار کلومیٹر مغرب میں دریائے ڈارلنگ میں لاکھوں مچھلیا مردہ حالت میں پائی گئیں جن کی اچانک موت کی وجہ سامنے نہیں آ سکی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت میں اچانک تبدیلی اور پانی کا خراب بہاؤ مچھلیوں کی موت کی وجہ ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

آسٹریلیا کے محکمہ ماحولیات کے مطابق دریائے ڈارلنگ میں جس جگہ مچھلیاں مردہ حالت میں پائی گئی ہیں اس جگہ پانی میں آکسیجن کی مقدار کم ہونے سے آبی حیات کا سانس لینا ممکن نہیں رہتا اور یہی وجہ مچھلیوں کی موت کی وجہ بنتی ہے۔

اس سے قبل 2019 میں بھی دریائے ڈارلنگ کے اسی مقام پر 10 لاکھ سے زائد مچھلیاں مردہ حالت میں پائی گئی تھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More