ہم نیوز | Mar 18, 2023
آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان نے دعویٰ کیا ہے کہ ہماری ایک چوکی پر آگ لگا دی ہے۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ہم نےانہیں راستہ دیا تھا ،یہ پھر بھی رانگ وے پر آگئے اور لوگوں کی زندگی کو خطرے میں ڈال دیا ،عدالت کے قریب پہنچتے ہی انہوں نے پتھراو شروع کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس غیر مسلح ہے اور کسی قسم کا کوئی تشدد نہیں کیا جارہا،راستہ بالکل صاف ہے،بس ایک موڑکاٹنا ہے وہ عدالت پہنچ جائیں گے،وہ اپنے کارکنوں کو سنبھالیں اور عدالت پہنچیں۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More