ہم نیوز | Mar 18, 2023
لاہور: زمان پارک میں اپنے گیٹ پر بجلی اور پانی لکھنے والے شخص کا پتہ چل گیا۔
یہ شخص زمان پارک میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے گھر کے ساتھ والے گھر کا رہائشی ہے، جس نے زمان پارک کے راستے بند ہونے پر مفت بجلی اور پانی فراہم کرنے کا بندوبست کرکے عوام کے دل جیت لئے۔
انہوں نے اپنے گھر کے باہر عوام کے لئے پینے کا پانی رکھ دیا اور ایک سوئچ بورڈ باہر لگوا دیا جس سے موبائل فون چارج کرنے کی سہولت لوگوں کو حاصل رہی، انہوں نے گیٹ پر بجلی اور پانی لکھوا دیا، جس کے بعد پانی اور بجلی والا گھر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیااور ان کے اس اقدام کو بہت سراہا جا رہا ہے۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More