پولیس زمان پارک عمران خان کی رہائش گاہ میں داخل

ہم نیوز  |  Mar 18, 2023

لاہور: پولیس زمان پارک میں عمران خان کے گھر داخل ہو گئی ہے۔

زمان پار ک کے اطراف انٹر نیٹ سروس بھی معطل کر دی گئی ہے، فرخ حبیب نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ پولیس نے عمران خان کی رہائش گاہ پر دھاوا بول دیا ہے۔

بشریٰ بی بی گھرمیں اکیلی ہیں،چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا جارہا ہے،لاہور ہائیکورٹ کے حکمنامہ کی بھی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔

عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ میرے وہاں سے جانے کے بعد پنجاب پولیس نے زمان پارک میرے گھر پر حملہ کیا۔

جہاں پر بشریٰ بیگم اکیلی ہیں، یہ کس قانون کے تحت کر رہے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ لندن پلان کا حصہ ہے، جہاں ایک ملاقات میں مفرور نواز شریف کو اقتدار میں لانے کے وعدے کئے گئے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More