اسلام آباد: تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ واضح ہو گیا ہے کہ حکومت مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہے۔
انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ میرے تمام مقدمات میں ضمانت حاصل کرنے کے باوجود اب یہ واضح ہو گیاہے کہ پی ڈی ایم حکومت مجھے گرفتار کرنا چاہتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کے مذموم عزائم کے باجود میں اسلام آباد اور عدالت کی جانب جا رہا ہوں کیونکہ میں قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتا ہوں۔
ان کے ناپاک عزائم سب پر عیاں ہو گئے ہیں، واضح رہے کہ اسلام آباد ٹول پلازہ پر شیلنگ کی اطلاعات ہیں۔
It is now clear that, despite my having gotten bail in all my cases, the PDM govt intends to arrest me. Despite knowing their malafide intentions, I am proceeding to Islamabad & the court bec I believe in rule of law. But ill intent of this cabal of crooks shd be clear to all.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI)