پی ٹی آئی نے صبح 7 بجے کارکنان کو زمان پارک پہنچنے کی کال دیدی

ہم نیوز  |  Mar 17, 2023

لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے اپنے کارکنان کو صبح 7 بجے زمان پارک پہنچنے کی کال دے دی ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے کارکنان کو کال چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ سینئر رہنماؤں کے مشاورتی اجلاس کے بعد دی گئی۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں اسلام آباد پیشی کے لیے رہنماؤں کو ذمہ داریاں تفویض کی گئیں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سابق وزیراعظم عمران خان صبح 8 بجے زمان پارک سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوں گے۔

عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور، عدالت نے 27 مارچ تک گرفتاری سے روک دیا

پی ٹی آئی کے اجلاس میں کیے جانے والے فیصلے کے تحت عمران خان ریلی کی قیادت کرتے ہوئے لاہور سے اسلام آباد جائیں گے جب کہ راولپنڈی ڈویژن کے رہنما و کارکنان ان کا استقبال کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More