وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مرکزی بینک کو جمعے کو چینی بینک سے 50 کروڑ ڈالر مل گئے ہیں جس کے بعد ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔گزشتہ روز اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ چین سے مزید 50 کروڑ ڈالر کے حصول کے لیے دستاویزی کارروائی مکمل کرلی گئی ہے۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ چین کے جانب سے 50 کروڑ ڈالر فنڈز جلد سٹیٹ بینک آف پاکستان کو جاری ہو جائیں گے۔State Bank of Pakistan has received today in its account from Chinese Bank ICBC US $ 500 million. It will shore up forex reserves of Pakistan.AlhamdoLilah! https://t.co/dIHmfBLlvD
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) March 17, 2023
انہوں نے کہا کہ چینی بینک نے پاکستان کےلیے 1.3 ارب ڈالر کے رول اوور کی منظوری دی تھی، پاکستان نے حال ہی میں یہ رقم چینی بینک کو واپس ادا کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ اس قسط ملنے سے زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ ہو گا۔