اداکارہ ثناء خان نے اپنے ہاں ننھے مہمان کی آمد کی خوشخبری سنا دی

ہم نیوز  |  Mar 17, 2023

سابق بھارتی اداکارہ ثناء خان اور مفتی انس نے ایک انٹرویو میں اپنے ہاں ایک ننھے مہمان کی آمدکی خوشخبری سنا دی۔

اقراء ٹی وی کو دیے گئے اپنے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ وہ جلد ماں بننے والی ہیں۔

اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے والی اداکار ہ کا کہنا تھا کہ ماں بننے کا احساس بہت خوبصورت ہے اور وہ اس احساس سے جذباتی طور پر بھی جڑ ی ہوئی ہیں کیونکہ انہوں نے اپنی زندگی میں بہت اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جون کے آخر میں ان کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع ہے، وہ اسے اپنی بانہوں میں لینے کیلئے بے قرار ہیں۔

ان سے جب جڑواں بچوں کے بارے میں سوال کیاگیا تو انہوں نے اس کا انکار کیا۔

جب وہ بالی ووڈ میں کام کرتی تھی، اس دوران وہ حرم شریف گئیں وہاں ان کے دل سے اچانک دعا نکلی کہ اے اللہ جب میری اولاد ہو گی تو میں اسے عالم بناؤں گی۔

فروری میں ثناء خان نے اپنے خاوند مفتی انس کے ساتھ عمرہ کیا تھا اس وقت انہوں نے اس بارے میں اشارہ اور بہت خوشی کا اظہار کیا تھا، جسے بعد میں شیئر کرنے کا کہا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More